کیرتھر کے پہاڑی علاقے میں موسلا دھار بارش‘ ندی نالوں میں طغیانی

Jul 09, 2017

دادو(نامہ نگار) دادو کے کیرتھر پہاڑی سلسلوں پرمسلسل موسلادھار بارشوں کے بعد پھاڑوں کے ندی نالوں میں طغیانی سے کاچھو میں نچلے درجے کا سیلاب آگیا ہے جبکہ سیلابی پانی تیزی سے دیہاتوں کی طرف بڑھ رہا ہے اور 40سے زائد دیہات اور ہزاروں رقبہ پر کھڑی ہوئی فصلیں زیر آب آگئی ہیںاور ہزاروں مکین علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں‘ سیلابی پانی تیزی سے دیگر دیہاتوں کو زیرآب کررہا ہے لیکن انتظامیہ اس وقت تک خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور نہ ہی متاثرہ دیہات کے لوگوں کی مدد کیلئے کوئی اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ سیلابی پانی کے باعث کاچھو کے 60سے زائد دیہاتوں کا زمینی رابطہ بھی ضلع ہیڈ کوارٹر دادو اور تحصیل جوہی سے منقطع ہوگیا ہے جبکہ سیلابی پانی کے باعث اشیاءخوردونوش کی قلت اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے اور ہزاروں پھنسے مکین بے یارو مددگار بنے ہوئے ہیں ۔
کیرتھر

مزیدخبریں