بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے‘ وانی جیسے شہداء کی قربانیاں رنگ لائینگی: پرویز مشرف

Jul 09, 2017

اسلام آباد (آن لائن) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویزمشرف نے کہا ہے کہ برہان وانی جیسے شہداء کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔ قومیں عظیم مقاصد کیلئے قربانیاں دیتی ہیں۔ برہان وانی نے بھی کشمیری نوجوانوں کو تحریک آزادی کشمیر میں اپنے ساتھ ملایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہتے اور بے گناہ کشمریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ ایسی حکومتی آئے جو کشمیریوں کے مطالبات کو اقوام عالم میں اجاگر کریں۔ اپنے خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے نوجوان لیڈر برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر کیا۔

مزیدخبریں