لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستا ن اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے مسیحی برادری اور اتحاد بین المذاہب تنظیم کے قائدین کے وفد نے منصورہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی اقلیتوں کو پاکستان کا بااعتماد اور اہم حصہ سمجھتی ہے۔ ہم اقلیتوں کے آئینی ، قانونی اور انسانی حقوق کے مکمل تحفظ پر یقین رکھتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے تحفظ کے چارٹر پر جماعت اسلامی کا اعتماد ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان اس وقت ہمہ گیر اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے ۔ تمام مسالک اور تمام مذاہب کے ماننے والوں میں وحدت و اتحاد ضروری ہے۔