ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہمارا ناطقہ بندکردیا گیا : قطر

Jul 09, 2017

دوحہ( آن لائن ) سعودی عرب اور اس کے ساتھی ممالک نے چاروں طرف سے قطر کا ناطقہ بند کردیا ہے انسانی بحران سے دوچار ہوسکتا ہے، لیکن قطری وزیر خزانہ نے ہمسایہ ممالک کی جانب سے قطر کے بائیکاٹ کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ’’ہماری پاس اتنی دولت ہے کہ ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ سعودی عرب ہمارے ساتھ کیا کرتا ہے۔‘‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قطر کے پاس بے پناہ دولت کی موجودگی کی وجہ سے انہیں اس بات کی بھی کوئی پریشانی نہیں کہ سعودی عرب ان کے ساتھ تعلقات منقطع کرتا ہے یا نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا ’’ہمارے ملکی ذخائر جی ڈی پی سے 250 فیصد زیادہ ہیں۔ ہمارے پاس قطر مرکزی بینک کے ذخائر ہیں جبکہ وزارت خزانہ کے سٹریٹجک ذخائر بھی ہیں۔‘‘قطری وزیر خزانہ کا یہ پابندیوں کے رد عمل میں آیا ہے ۔

مزیدخبریں