اپراورکزئی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،4اہلکار زخمی، گاڑی تباہ

Jul 09, 2017

ہنگو ( آئی این پی)اپر اورکزئی ایجنسی میں ائی ڈی کا دھماکہ چار سیکیورٹی اہلکار زخمی اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئےبتایا کہ گزشتہ روز علی الصبح فرنٹیئر کور اور پاک فوج جوانوں کے بی ڈی ایس یونٹ سڑکوں کی روٹین چیکنگ پر تھا کہ اپر اورکزئی ایجنسی اخیل کے ایریا تو کانڑی کے مقام پر روڈ سائیڈ میں پڑی پرانی آئی ڈی سے فورسز کے بی ڈی گاڑی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا دھماکے سے ایک فرنٹیئر کور کے اہلکار نور محمد اور تین پاک آرمی کے اہلکار شرافت علی ،سلیم اللہ اور ایک کا نام معلوم نہ ہوسکا چار اہلکار شدید زخمی ہو گئے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچازخمیوں کو فوری طور پر کوہاٹ سی ایم ایچ منتقل کر دئے گئے واضح رہے کہ اورکزئی ایجنسی میں موجود فورسز ر وزانہ معمول کے مطابق صبح سویری سڑکوں کو سرچ کر کے کلیئر کر دیتے ہیں اس کے بعد مسافر گاڑیوں و دیگر افرادکو جانے کی اجازت دی جاتی ہیں یاد رہے کہ دو روز قبل بھی ڈبوری میں پڑی ائی ڈی کے دھماکے سے دو بچے زخمی ہوئے تھے ۔

مزیدخبریں