کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران مندارہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 54ارب روپے کی کمی رہی۔بیشتر حصص کی فروخت میں شدید دباﺅ کے باعث سرمایہ کاروں نے حصص کی منافع کے حصول میں کم داموں فروخت کرکے پھنسے ہوئے سرمایہ کے انخلاء میں سرگرم رہے جس کے نتیجے میںہفتے کے دوران 100 انڈیکس 1500.48پوائنٹس کمی پر 45222.15کی انتہائی نچلی سطح پر آگیا۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 2425 کمپنیوں تک رہا جس میں 1643کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ ‘709کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور 73کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔چارروز مندا اورایک روز تیزی رہی۔