حساس ادارے کے حاضرسروس افسر کے گھرسے چور نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار

Jul 09, 2017

لاہور ( سپیشل رپورٹر) واپڈا ٹاﺅن میں حساس ادارے کے حاضرسروس افسربریگیڈیئر خالد محمودکے گھرسے چور نقدی اور زیورات لوٹ کر فرارہوگئی۔ تھانہ ستوکتلہ کے علاقے واپڈا ٹاﺅن کے جی تھری سیکٹر کے مکان نمبرانیس میںبریگیڈیئرخالد محمودکے اہلخانہ سورہے تھے کہ صبح سویرے چورگھرمیں داخل ہوکر کمرے میں پڑے پانچ لاکھ ما لیت کے طلائی زیورات اور ایک لاکھ نقدی سے بھرا بیگ لے گئے۔اطلاع پرپولیس بھی موقع پرپہنچ گئی ،تاہم ملزموں کاکوئی سراغ نہ مل سکا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزیدخبریں