لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکن تیاری کر لیں۔ انہوں نے الیکشن 2018ءمیں سیاسی مخالفین کو شکست بھی دینی ہے اور اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف کیخلاف سازشوں کا اپنی عوامی قوت سے ناکام بھی بنانا ہے۔ وہ گزشتہ روز وزیراعظم ہاﺅس میں مسلم لیگ نے کلچرل ونگ پنجاب کی صدر مسز نسرین ملک اور علی ملک کی ان سے ملاقات میں اظہار خیال کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر ہمارے تحفظات ہیں جس کا ہماری طرف سے سپریم کورٹ میں بھی اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف بہت جلد دیا میر بھاشا ڈیم کا افتتاح کرنیوالے ہیں جبکہ داسو ڈیم کا افتتاح کل 10جولائی کو وزیراعظم نوازشریف کریں گے۔