رونالڈینوسمیت 7 غیر ملکی فٹبالرز کی آمد :پاکستان امن پسند کھیلوں سے محبت کرنیوالاملک ہے :آرمی چیف

Jul 09, 2017

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر + این این آئی) رونالڈنیو سمیت 7غیرملکی فٹ بالرز پاکستان پہنچ گئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ پاکستان پر بین الاقوامی فٹبالرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان ایک امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے ، کھیلوں سے امن کو فروغ ملتا ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈینو نے دیگر ساتھی بین الاقوامی فٹبالرز کے ہمراہ ملاقات کی اور ظہرانہ دیا۔ جن میں ریان گگز ، رابرٹ پائرز ،نکولیس انلکا ، جارج بوٹنگ ، ڈیوڈ جیمز اور لوئس بوا مورٹے شامل تھے۔ آرمی چیف نے کہا آپ کے دورے کا تمام پاکستانیوں بالخصوص نوجوانوں فٹبالرز کی جانب سے بھر پور خیر مقدم کیا گیا ہے ۔ عالمی فٹ بالر رونالڈنیو نے دورے کے انتظامات اور حمایت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے انہیں توقع ہے وہ اپنے اس دورے سے لطف اندوز ہونگے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج سے ملکر اس دورے کے انتظامات ، اور امن اور کھیلوں کے فروغ پر لیئر لیگ کا شکریہ ادا کیا ۔

مزیدخبریں