کوئٹہ ایکسپریس اکبربگٹی ٹرین کا سٹاپ دیا جائے!

مکرمی! محکمہ ریلوے نے لاہور سے شام پانچ بجے کوئٹہ ایکسپریس اکبربگٹی کوئٹہ روانہ ہونے والی ٹرین کا سٹاپ عرصہ دوسال سے سانگلہ ہل دلوا کر متاثرہ شہریوں و دیہاتیوں کوگوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، خانیوال ، بہاول پور، رحیم یارخان، صادق آباد سکھراورکوئٹہ جانے کے لئے ریلوے کی آرام دہ سفری سہولیات بہم پہنچا کر متاثرہ عوام کے دل جیت لئے ۔ تحصیل صفدرآباد سانگلہ ہل سے (لاہور کی جانب) بارہ میل کے فاصلے پر ہے اس کو مذکورہ ٹرین کا سٹاپ نہ دینا باعث حیرت ہے ۔ صفدرآباد کے متاثرہ عوام جنہیں کوئٹہ و دیگرشہروں کو جانا ہوتا ہے پہلے ویگنوں کا انتہائی تھکا دینے والا تکلیف دہ سفرطے کرکے سانگلہ ہل پہنچ کر مذکورہ ٹرین کو پکڑتے ہیں، اس طرح ان کے لئے پریشانیاں ہی پریشانیاں ہیں جن کو دورکرنے کے لئے اہل علاقہ نظرکرم کے منتظرہیں۔(عارف حیات سانگلہ ہل)

ای پیپر دی نیشن