بانی رہنما ایم کیو ایم سلیم شہزاد لندن میں انتقال کر گئے

کراچی (سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی بنیاد رکھنے والے رہنماو¿ں میں شامل سلیم شہزاد لندن میں انتقال کر گئے۔ مرحوم نے سوگواران میں بیوہ اور 5 بیٹیوں کو چھوڑا ہے جبکہ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ان کی تدفین دو روز بعد لندن میں ہی ہوگی۔سلیم شہزاد کے اہلخانہ کے مطابق وہ 2015 سے جگر اور گردے کے کینسر میں مبتلا تھے جنہیں چند روز قبل طبیعت بگڑنے پر مغربی لندن کے ایک ہسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 36 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیئے تھے۔ سلیم شہزاد نے کراچی میں  1992 کے دوران ہونے والے آپریشن کے بعد خود ساختہ جلاوطنی اختیار کر لی تھی اور وہ 6 فروری 2017 کو دبئی سے کراچی پہنچے۔ سلیم شہزاد نے ایم کیو ایم کے بانی کی زندگی پر ایک کتاب بھی لکھی جن سے اختلافات کے بعد انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ ان کے خلاف مجموعی طور پر 23 مقدمات درج تھے اور عدالتوں سے ضمانت پر ہونے کے ساتھ انہیں عدالت نے بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دے رکھی تھی۔سلیم شہزاد نے 9 جنوری 2018 کو بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات بھی کی جبکہ انہوں نے اپنی جماعت بنانے کا بھی اعلان کر رکھا تھا۔ سلیم شہزاد ایم کیوا یم کے بانی الطاف حسین کے بہت ہی قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے اور وہ پاکستان میں اہم فیصلوں میں شامل ہوتے تھے۔
سلیم شہزاد/ انتقال

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...