انتظامیہ کی جانب شوکازنوٹس ملنے کے بعد سردار نسیم‘ چوہدری طارق سمیت چیئرمینوں کی انتخابی ریلی میں عدم شرکت

راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) اتوار کو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان اور سینیٹر چوہدری تنویر خان کی قیادت میں این اے 62 کے امیدوار بیرسٹر دانیال تنویر چوہدری کی انتخابی ریلی میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے شوکاز نوٹس کے بعد میونسپل کارپوریشن کے میئر سردار نسیم ڈپٹی میئر چوہدری محمد طارق سمیت قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی چیئرمینوں کے اکثریت نے شرکت نہیں کی حالانکہ سردار نسیم سٹی مسلم لیگ (ن) کے صدر بھی ہیں جنہیں میئر کی حیثیت سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چار شوکاز نوٹس موصول ہو چکے ہیں۔ دانیال چوہدری کی انتخابی ریلی میں شہر کے بلدیاتی نمائندوں میں سے یو سی کالج روڈ کے وائس چیئرمین مقبول احمدخان بھی نمایاں نظر آرہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن