سینٹ اجلاس آج‘ عام انتخابات‘ نوازشریف کی سزا سمیت اہم امور پر بحث ہوگی

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) سینٹ کا اجلاس(آج) پیر کو ہو گا، جس میں اہم قانون سازی کے علاوہ عام انتخابات، سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا سمیت اہم ملکی امور پر بحث کی جائے گی۔ ےہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت ختم ہونے کے بعد پہلا اجلاس ہے۔ سینٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ 18نکاتی ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں اہم قراردادیں اور تحاریک پیش کی جائیں گی، پاکستان کی خارجہ پالیسی، چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے منصوبوں پر کام تیز کرنے اور توانائی کے بحران سمیت دیگر اہم امور پر پر بحث کرنے کی تحاریک پیش کی جائیں گی ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس ( آج) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا ، اجلاس میں اہم قانون سازی کے علاوہ اہم ملکی امور پر بحث کی جائے گی ، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا18نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں صدر کی تنخواہ سے متعلق بل پر مجلس قائمہ برائے خزانہ کی سفارشات پیش کی جائیں گی ،سینیٹر میاں عتیق شیخ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ترمیمی بل پیش کریں گے ، اجلاس میں اہم قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی ، سینیٹر میاں رضا ربانی اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے سے متعلق قرارداد پیش کریں گے۔
سینٹ اجلاس

ای پیپر دی نیشن