;انتخابات سے پہلے احتساب ہونا چاہئے: ظفر اﷲ جمالی

جیکب آباد(صباح نیوز) سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ پہلے احتساب ہونا چاہیے پھر الیکشن، میاں نوازشریف کو ججز نے سزا دی ہے،ججز نے ایسے ہی تو فیصلہ نہیں دیاہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑھی خیرو میں پی پی سے ناراض رہنما اور پی ایس تھری کے آزاد امیدوار غلام محمد شہلیانی کی انتخابی مہم کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جیکب آباد کے قومی حلقہ این اے 196پر تحریک انصاف کے امیدوار محمد میاں سومرو بھی موجود تھے،سابق وزیر اعظم ظفراللہ خان جمالی نے محمد میاں سومرو اور غلام محمد شہلیانی کی حمایت کا اعلان کیا، ظفراللہ خان جمالی نے مزید کہاکہ پاکستان میں ہمیشہ انتخابات شفاف نہیں ہوئے ہیں تھوڑی بہت مداخلت ہوتی رہتی ہے لیکن اس بار انتخابات شفاف ہوتے نظرآرہے ہیں اورہم توقع بھی یہی کرتے ہیں کہ یہ انتخابات شفاف ہوں،انہوں نے کہاکہ پہلے احتساب ہونا چاہیے تھا تاکہ جوصاف ہوکر نکلے وہ الیکشن میں حصہ لیتاتو بہتر تھا۔
جمالی

ای پیپر دی نیشن