توہین رسالت سب سے بڑی دہشت گردی ہے:اسماعیل شجاع آباد

لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانااسماعیل شجاع آبادی نے جامع مسجد کوثر لنڈا بازار اور جامع مسجد زبیر گلشن راوی لاہور میں ختم نبوت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان پر عمل درآمد روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر کے امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمانی کرے۔ہالینڈ کی اسلام دشمن سیاسی جماعت ’’فریڈم پارٹی‘‘کے سربراہ ملعون 'گیرٹ ولڈرز' نے ایک بار پھر دنیا کا امن داؤ پر لگاتے ہوئے نبی پاکؐکی شان اقدس کے خلاف خاکوں کی نمائش کا مقابلہ کروانے کا اعلان کیا جو کہ سراسر توہین رسالت ہے اور توہین سب سے بڑی دہشت گردی ہے عالمی دنیا اس دہشت گردی کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ای پیپر دی نیشن