فیروزوالہ(نامہ نگار)انجمن پٹھاناں جی ٹی روڈ پٹھان کالونی کے صدرعبدالوکیل خان اوربہادرخان کے علاوہ دیگرارکان نے پی پی 137 مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پیراشرف رسول کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے دوراقتدارمیں دیہی علاقوں میں جتنے ترقیاتی کام کروائے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی۔اس لئے ہم مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں راناافضال اورپیر اشرف رسول کی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہیںاورامید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی کامیاب ہوکروہ علاقے کے مسائل پرخصوصی توجہ دیںگے۔
انجمن پٹھانان نے پیر اشرف رسول کی حمایت کر دی
Jul 09, 2018