تھرپارکر(نوائے وقت نیوز)تھرپارکر میں رانی کھیت کی بیماری کی وجہ سے تین روز کے دوران 20 مور ہلاک ہوگئے۔صحرائے تھر میں رانی کھیت کی بیماری کے وجہ سے موروں کے مرنے کا سلسلہ نہ رک سکا،حکام وائلڈ لائف کے مطابق اسلام کوٹ کے نواحی گاوں جوگلار میں 11 جبکہ گائوں کھاکھنہیار میں بھی 9 مور ہلاک ہوئے ہیں۔
تھرپارکر میں رانی کھیت کی بیماری سے 3 دن میں 20 مور ہلاک
Jul 09, 2018