جرمن سفیر نے کراچی کی سڑک پر بیٹھے حجام سے بال کٹوائے

کراچی(صباح نیوز) پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر پاکستانی ثقافت کے رنگوں اور یہاں کے رہن سہن کو بہت پسند کرتے ہیں ایسے میں وہ سڑک پر بیٹھے حجام سے بال کٹوا کر اس سے بے حد متاثر بھی ہوئے۔ نجی وی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک فٹ پاتھ پر موجود حجام محمد سے اپنے بال بھی کٹوائے۔انہوں نے بال کٹواتے وقت تصاویر بنوائیں اور ٹوئٹر پر شیئر کیں جس میں انہوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ٹوئٹ میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے جرمن سفیر نے لکھا کہ کراچی کی گلیوں میں بال کٹوائے!! حجام محمد سے مل کر اچھا لگا، وہ یہ کام کر کے اپنی بیوی اور 6 بچوں کی کفالت کرتا ہے، امید کرتا ہوں اپنے اگلے دورے پر اس سے پھر سے ملاقات ہوگی۔جرمن سفیر کی اعلیٰ ظرفی پر کئی صارفین نے ان کے عمل کو سراہا اور ان کو ایک فٹ پاتھ کے حجام سے بال کٹوانے پر خوب داد دی۔ایک صارف محمد حنیف نے کہا کہ یہ کافی زبردست بات ہے کہ جرمن سفیر نے ایک عالیشان دکان کے بجائے ایک سڑک پر غریب کی دکان پر جانے کو ترجیح دی۔

ای پیپر دی نیشن