اسلام آباد (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت کامیاب ہونے والے ڈاکٹروں سے حج 2018ء کے دوران عازمین حج کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے رضاکارانہ طورپر میڈیکل مشن میں شمولیت کی پیشکش کی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت کامیاب قرار پانے والے ڈاکٹروں سے کہا جائے کہ اگر وہ رضاکارانہ طورپر حج میڈیکل مشن میں شامل ہو کر عازمین حج کو حجاز مقدس میں علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں معاونت کرسکتے ہیں تو رضا کارانہ طورپر وہ اپنی خدمات پیش کریں اور اس حوالے سے جلداز جلد اپنے مؤقف سے تحریری طور پر وزارت مذہبی امور کو آگاہ کریں۔
وزارت مذہبی امورکی سرکاری سکیم کے تحت کامیاب ہونے والے ڈاکٹروں کو رضاکارانہ طورپر میڈیکل مشن میں شمولیت کی پیشکش
Jul 09, 2018