برہان وانی کشمیر میں تحریک آزادی کی علامت بن کر ابھرا ہے، احمد قر یشی

Jul 09, 2018

سلام آباد (وقائع نگار خصوصی) انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ(یوتھ فورم فار کشمیر) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد قر یشی نے کہا ہے کہ ا قوامِ متحدہ نے برہان وانی بارے بھارتی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مبنی پہلی آفیشل رپورٹ کا باقاعدہ حصہ بنایا ہے، اس رپورٹ کا برہان وانی کی08 جولائی کو دوسری برسی کے موقع پر جاری ہونا ایک اہم اقدام ہے اور یہ رپورٹ ایک نوجوان کشمیری سرگرم کارکن کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جسے عسکریت پسند ثابت کر کے اس کی میراث کو بدنام کرنے کی بے پناہ کوشش کی گئی۔اتوار کو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ بائیس سالہ برہان وانی، جس کا وسیع معنوں میں حریت پسند رہنماؤںجارج واشنگٹن اور گاندھی سے موازنہ کیا جا سکتا ہے، اب کشمیر میں تحریک آزادی کی ایک علامت بن کر ابھرا ہے، اسی نے مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر کئی سالوں کی نظر اندازی کے بعد دوبارہ بین الاقوامی ایجنڈے میں سب سے اوپر لاکھڑا کیا ہے، احمد قریشی نے کہا کہ ’’اب وقت ہے کہ مؤرخ، صحافی اور سیاستدان، برہان وانی کی اصل شناخت کو بحال کریں۔ میں، بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اپنی پالیسی کو درست کرے، برہان وانی کی میراث کا احترام کرے اور اس کی برسی کے موقع پرسالانہ بنیادوں پر بھارت اور کشمیر میں ذرائع ابلاغ کے اداروں پر دباؤ ڈلوا کر اس دن کو منانے سے باز رکھنے کی حکمتِ عملی کو بند کرے۔

مزیدخبریں