فیصل آباد/ جڑانوالہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) جعلی پیر نے ذہنی ابنارمل نوجوان کو جن نکالنے کے بہانے مبینہ تشدد اور مرچوں کی دھونی دے کر مار ڈالا۔ تھانہ صدر کے نواحی گائوں 24گ ب کے رہائشی شوکت کا جواں سالہ بیٹا سجاد جو کہ ذہنی مریض تھا باپ نے فیصل آباد کے رہائشی غلام رسول نامی جعلی پیر سے رابطہ کیا اور اسے اپنے گھر بلا کر نوجوان کا جن نکالنے کو کہا جعلی پیر سجاد کو ایک کمرے میں مرچوں کی دھونی دینے کے ساتھ ساتھ اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناتا رہے جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ نوجوان کے مرتے ہی ڈبہ پیر موقع سے فرار ہو گیا جبکہ بوڑھا باپ غربت کے ہاتھوں مجبور کسی قانونی کارروائی سے بھی گریزاں ہے۔