میانوالی: اشتہاری کی بیوی، بیٹے پر فائرنگ کے بعد خودکشی، بچہ جاں بحق

میانوالی (نامہ نگار) پہاڑی علاقہ مکڑوال میں نور بیان نامی اشتہاری نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو زخمی جبکہ 2 سالہ بیٹے کو مارنے کے بعد خودکشی کرلی۔ نور بیان قتل کے الزام میں اشتہاری تھا اور اپنے گھر پر اسکی طبیعت خراب ہوئی جس پر اس نے اپنی بیوی کو ڈاکٹر کے پاس میانوالی لے جانے کو کہا مگر بیوی نے پولیس کے ڈر سے نور بیان کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے سے انکار کر دیا جس پر نور بیان کو غصہ آگیا اور غصے میں اس نے فائرنگ کر کے بیوی کو زخمی جبکہ 2 سالہ بیٹے اور خود کو گولی مار دی جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں نعشیں لواحقین کے حوالے کر دیں، خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...