پیرمحل: سسرالیوں نے وحشیانہ تشدد کرکے بہو کو قتل کر دیا

پیرمحل(نامہ نگار)سسرالیوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بہو کو قتل کرڈالا۔ نواحی گائوں 666/7گ ب کے مکین صادق کی بیٹی عابدہ پروین کی شادی 669/10گ ب کے سہیل نامی شخص کیساتھ ہوئی تھی۔آئے روز مختلف حیلے بہانے بنا کر عابدہ بی بی کو مبینہ طور پر سسرالی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے بچوں سمیت دھکے دیکر نکال دیتے تھے۔ کچھ روز قبل بھی سسرالیوں نے عابدہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرڈالا۔ واقعہ کا علم ہونے پر ورثاء مذکورہ گائوں پہنچے تو عابدہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھی جسے فوری طبی امداد کی فراہمی کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ تھانہ صدر پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے قتل میں ملوث شوہر سہیل، مقبول عرف پپو، 2خواتین گڈو بی بی اور سوہنیا بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...