لاہور (نیوز ڈیسک) دبئی میں فری لانس کیک آرٹسٹ خدیجہ احمد سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کو احتساب عدالت سے سزا سنائے جانے پر اتنی جذباتی ہوئیں کہ کیک پر ان کی تصویر بنا ڈالی جس میں نواز شریف کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دکھایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا میں یہ تصویر خاصی گردش کرتی رہی۔