بلوچستان کے ساحلوں پر داخلے نہانے اور تیرنے پر پابندی

کوئٹہ(آئی این پی ) محکمہ داخلہ بلوچستان نے گڈانی، ڈام اور کنڈ ملیر کے ساحلوں پر داخلے، نہانے اور تیرنے پر پابندی عائد کر تے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ان دنوں سمندر میں بلند اور خطرناک لہریں اٹھ رہی ہیں جو وہاں پکنک منانے اور ماہی گیری کرنے والے افراد کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں اور خصوصا کراچی سے گڈانی، ڈام اور کنڈ ملیر کے ساحلوں پر تفریح کے لیے آنے والے افراد کے سمندر میں داخلے، نہانے اور تیرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن