فیروزوالا، بازاروں میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، صارفین پریشان

فیروزوالا (نامہ نگار) تحصیل فیروزوالا کے علاقوں امامیہ کالونی، پیپلز کالونی اور رانا ٹائون، کوٹ عبدالمالک اور دیگر ایریا میں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہو چکا ہے جس پر شہری پریشان ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران گراں فروشوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ مہنگائی کا سلسلہ عید سے لے کر اب تک جاری ہے اس سلسلے میں ضلعی سطح پر قائم کی جانے والی کمیٹیاں ناکام ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے دکاندار اپنی من مانی کے تحت اشیا فروخت کر رہے ہیں دکانداروں نے فروٹ سبزیاں دالیں چینی اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر رکھا ہے۔ شہری حلقوں نے کمشنر لاہورسے مطالبہ کیا اس سلسلے میں فوری کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن