نگران حکومتیں اور تمام قوتیں مسلم لیگ ن کو شکست دینے کی سازش پر عمل پیرا ہیں: شاہد محمودخان

Jul 09, 2018

ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی شاہد محمود خان نے کہا ہے کہ وفاقی و تمام صوبائی نگران حکوتیں اور دیگر تمام قوتیں مسلم لیگ ن کو شکست دینے کی سازش پر عمل پیرا ہیں انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ جبر کے باوجود مسلم لیگ ن دوسری تمام جماعتوں سے آگے ہے اور عام انتخابات میں عوام کی طاقت سے فتح حاصل کرے گی شفاف الیکشن نہ کرائے گئے تو آئین و قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی عملداری کا کوئی تصور مستحکم نہیں ہو پائے گا جو ملکی سالمیت کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہو گا۔

مزیدخبریں