لندن (اے پی پی) اینجلیق کربر اور ڈومنیکا سیبل کووا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ لندن میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میچز میں جرمن سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینجلیق کربر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جاپانی کھلاڑی نومی اوساکا کو 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔