لاہور (سپورٹس ڈیسک) بھارت نے انگلینڈ کو ہرا کر3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جیت لی۔ بھارت نے 199رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کیا ۔انگلینڈ نے9 وکٹوں پر 198رنز بنائے۔بھارت نے ہدف تین وکٹوں پر پورا کرلیا ۔ روہت شرما نے 100رنز بنائے ۔ بھارتی بلے باز روہت شرما ٹی ٹونٹی میں دو ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے۔شعیب ملک‘مارٹن گپٹل ‘برینڈن میکلم ‘ویرات کوہلی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے ایک میچ میں وکٹوں کے پیچھے پانچ کیچ پکڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔ افغانستان کے محمد شہزاد نے پانچ کیچ پکڑ کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔