لاہور(سپورٹس ڈیسک)سپین نے فٹ بال ورلڈ کپ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کوچ فرننڈو ہائیرو کو عہدے سے ہٹا دیا ۔ وہ اپنے سابق عہدے سپورٹنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی کام جاری نہیں رکھ سکیں گے ۔ٹورنا منٹ کے موقع پر کوچ جولین لوپیٹے گوئی کے عہدے سے ہٹائے جانے پر عارضی طور پر کوچ کوچارج دیا گیا تھا ۔ پچاس سالہ ہائیرو اب نئی ملازمت تلاش کریں گے ۔ سپین کی فٹ بال فیڈریشن نے کہا ہے کہ نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نئے کوچ کو تلاش کیا جائے گا۔ کوچ نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں ۔ ہم نے اپنی طرف سے بہترین کوشش کی مگر ناکام رہے ۔ کوئی یہ نہیں کہ سکتا کہ ٹیم بریک ہو رہی ہے یاڈائون فال شروع ہو گیا ہے ۔ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے ۔