لاہور (سپورٹس ڈیسک) ورلڈچیمپئن پیٹر ساگان نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا ۔ انہوں نے مجموعی طور پر بھی سبقت حاصل کرلی ۔ سلواکیہ کے سائیکلسٹ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے ‘چھ منٹ اور سینتیس سیکنڈ میں طے کیا ۔ سونی کولبریلی اس وقت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔