لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے 4 کرکٹرز زمبابوے روانہ ہوگئے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم نے انجری سے نجات پانے کے بعد ٹیم کا دوبارہ حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔زمبابوے میں سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے اختتام پر پاکستان ٹیم کے 3 کھلاڑی حسین طلعت ، صاحبزادہ فرحان اور شاہین آفریدی وطن واپس آجائیں گے، جبکہ 4 کرکٹرز ون ڈے سکواڈ کا حصہ بننے کے لیے لاہور سے زمبابوے کے روانہ ہو گئے ہیں۔ان میں بابر اعظم، امام الحق، جنید خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ بابر اعظم کلائی کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے۔روانگی سے قبل بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انجری سے مکمل نجات پانے کے بعد ٹیم کا دوبارہ حصہ بننے پر خوش ہوں۔ پاکستان کیلئے دوبارہ رنز بنانے کے لیئے اب انتظار کرنا مشکل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے میچ 13 ، 16 ، 18 ، 20 اور 22جولائی کو کھیلے جائیں گے۔