سکھر (نوائے وقت نیوز) رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ہر کام‘ ہر مسئلے کو جادو اور تعویز سے کرتے ہیں ایسے ملک نہیں چلتے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے لوگوں پر ظلم کیا‘ عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے‘ مہنگائی ہوتی ہے پر اتنی نہیں ہوتی۔ جب ڈالر 120 کا تھا میں نے کہا تھا کہ ڈالر جون میں 160 تک جائے گا تاہم اب یہ 180 تک جائے گا کیونکہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم تو اس دن سے بول رہے ہیں‘ جس دن سے عمران حکومت کے سارے دعوے جھوٹ ثابت ہو گئے‘ پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ عوام کو سکون فراہم کیا جائے اور مہنگائی کو بڑھانے کے بجائے کم کیا جائے۔ عمران خان ہر کام‘ ہر مسئلے کو جادو اور تعویز سے کرتے ہیں ایسے ملک نہیں چلتے۔