سیالکوٹ+ ساہیوال+ موچھ+ چیچہ وطنی (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) گھریلو جھگڑوں اور غرب تکے ستائے 6 افراد نے موت کو گلے لگا لیا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں بے روزگاری اور غربت سے تنگ آکر 25 سالہ انجینئر محمد ارشد نے پھندا لیکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ 70/4R کے ذوالفقار کی بیوی ظفراں نے گھریلو تنازعہ گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ جبکہ احاطہ ہربانہ کے دوست نے گھریلو تنازعہ پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جبکہ کچی آباد کے 55 سالہ ساجد نے اپنیبچوں سے جھگڑ کر زہر پی لیا۔ موچھ میں دہم کے طالب علم محمود خان نے گھریلو جھگڑے پر پانے آپ کو فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ چیچہ وطنی میں دو بچوں کے باپ نے بیماری سے دلبرداشتہ ہو کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی، نواحی گائوں 17/11-L کا رہائشی ساجد کافی عرصہ سے بیمار تھا جس نے گزشتہ روز 30 بور پسٹل سے اپنے سر میں گولی مار لی جس سے موقع پر ہی اسکی موت واقع ہو گئی۔