اسلام آباد/سٹاف رپورٹر/اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان، تادامیچی یاماموٹو نے گزشتہ روز وزارتِ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دوران ملاقات افغان امن عمل سمیت دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ، خلوص نیت اور سنجیدگی کے ساتھ افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کرتا آ رہا ہے ۔پاکستان، افغان امن عمل کے حوالے سے، افغان قیادت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کا حامی ہے۔وزیر خارجہ کی طرف سے مشترکہ ذمہ داری کے تحت، افغان امن عمل میں اپنا مثبت اور مصالحانہ کردار جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کے ساتھ ساتھ افغانستان کی تعمیرِ نو کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی نے افغان امن عمل اور افغانستان کی تعمیرِ نو کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا۔