وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان ‘ان کی صاحبزادی کو چترال میں ریلے سے ریسکیو کر لیا گیا

مالا کنڈا (صباح نیوز+ این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور انکی صاحبزادی گولن گول میں گلیشیئر پگھلنے سے آنے والے سیلابی ریلے کے باعث پھنس گئیں۔ تاہم ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کر لیا۔ کمشنر مالا کنڈ ریاض محسود نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان متاثرہ گائوں میں اپنی بیٹی کے ہاں آئی ہوئیں تھیں کہ سیلاب کے باعث پھنس گئیں۔ انہوں نے کہا کہ شندور میلہ جانے والے راستے مکمل محفوظ ہیں اور ٹریفک رواں دواں ہے سیلابی ریلے سے صرف دو دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہوا ہے جبکہ ریلے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ریاض محسود نے بتایا کہ بھاری مشینری اور ریسیکو ٹیمیں پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ کمشنر مالاکنڈ نے کہا کہ شندور میلہ کے لئے آنے والے مہمانوں کیلئے کوئی پریشانی نہیں ہے متاثرہ جگہ اور میلہ کے درمیان کئی گھنٹوں کا فاصلہ ہے۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان اپنی بیٹی کے ہمراہ سیروتفریح کیلئے چترال گئیں تھیں چترال کے سیلابی ریلے میں پھنس گئی تو انہیں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ازیور سے ریسکیو کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی بہن علیمہ خان اور ان کی بیٹی کو ریسکیو کرنے کے لئے خصوصی انتظام کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...