اسلام آباد (این این آئی، بی بی سی) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ملک محمد ارشد کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پیر کو احتساب عدالت میں مقدمات کی سماعت کرنے کا ان کا پہلا دن تھا۔ سب سے اہم مقدمہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کا تھا۔ پیر کو عدالتی کارروائی اور اس سے پہلے ہونے والی عدالتی کارروائیوں میں جو واضح فرق نظر آیا ایک تو ماحول پہلے کے مقابلے میں نہ صرف سنجیدہ تھا، بلکہ انہوں نے مکمل جج کا لباس بھی پہنا ہوا تھا یعنی سفید شرٹ، کالی ٹائی اور کالا کوٹ جبکہ اس سے پہلے وہ مختلف رنگوں کی ٹائیاں پہن کر آتے تھے، جو کہ محض اتفاق بھی ہو سکتا ہے۔
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات
Jul 09, 2019