اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رکن قومی اسمبلی حماد اظہر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ پیر کے روز حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حماد اظہر سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حماد اظہر کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دیتے ہوئے سمری ایوان صدر کو ارسال کی تھی قبل ازیں وہ وزیر مملکت برائے ریونیو کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے انہیں قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وفاقی وزیر بنانے کا اعلان کیا تھا۔
حماد اظہر وفاقی وزیر بن گئے، ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب
Jul 09, 2019