بھارت کو مسئلہ کشمیر پربین الاقوامی قانون کااحترام کرنا چاہیے :ڈاکٹرغلام نبی فائی

ٹورنٹو (کے پی آئی) عالمی آگاہی فورم برائے جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرغلام نبی فائی نے عالمی برادری پر زوردیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پرظالمانہ کارروائیوں کانوٹس لے۔کے پی آئی کے مطابق کینیڈامیں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کوبھارت میں اقتصادی مواقع اورامکانات نظرآتے ہیں اوروہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کاسوال اٹھاکر یہ موقع کھونانہیں چاہتی۔ڈاکٹرغلام نبی فائی نے کہاکہ بھارت کوبین الاقوامی قانون کااحترام ،کشمیر میں غیرجانبدار ادارے کے ذریعے رائے شماری میں تعاون اورکشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کے لئے کسی تیسرے فریق کی مداخلت یاثالثی کاخیرمقدم کرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کو یہ بھی سمجھ لیناچاہیے کہ وہ طاقت کے اندھادھنداستعمال کے ذریعے کشمیریوں کے دل ودماغ پرقبضے میں ناکام رہاہے اوراسے کشمیرسے نکل جانا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن