دوحہ : طالبان افغان وفد کے مذاکرات دوسرے روز بھی جاری‘ مثبت پیغامات

دوحہ (نیٹ نیوز) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانوں کے درمیان مذاکرات شرکاء کی طرف سے مثبت پیغامات کے ساتھ آج دوسرے روز بھی جاری ہیں جس کا مقصد افغانستان میں قیام امن کیلئے کسی معاہدے پرپہنچنا ہے۔ جرمنی اور قطر نے مذاکرات کا اہتمام کیا ہے جس میں افغانستان کے سیاسی اور سماجی شعبے کے رہنماؤں سمیت طالبان کے نمائندے شریک ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان گروپوں کے درمیان امن مذاکرات پر اطمینان کیا۔ اس ملاقات کا مقصد اٹھارہ سالہ جنگ کا خاتمہ جنگ بندی کا حصول اور ملک میں عورتوں اور اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں کسی اتفاق رائے تک پہنچنا ہے۔ تاہم ملاقت میں پیش رفت کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...