اٹلی 2026ء میں شیڈول ونٹر اولمپکس اور پیرا لمپکس گیمز کی میزبانی کریگا

لندن(آن لائن) اٹلی 2026ء میں شیڈول ونٹر اولمپکس اور پیرا لمپکس گیمز کی میزبانی کرے گا۔ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی ( آئی او سی) نے سویڈن اور سٹاک ہوم کی جگہ اٹلی کے دو شہروں میلان اور کورٹینا کی مشترکہ بڈ کو ترجیح دیتے ہوئے اسے میگا گیمز کی میزبانی دینے کا اعلان کیا۔سکیٹنگ سپورٹس اور آئس ہاکی ایونٹس میلان میں منعقد ہوں گے جبکہ زیادہ تر الپائن سکیئنگ ایونٹس کورٹینا میں ہوں گے۔ 2026ء ونٹر اولمپکس گیمز 6 سے 22 فروری جبکہ ونٹر پیرا لمپکس گیمز 6 سے 15 مارچ تک منعقد ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن