لندن(آن لائن) رواں سال شیڈول یورو ٹی ٹونٹی سلام کرکٹ لیگ پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب 19 جولائی کو لندن میں منعقد ہو گی۔ پاکستانی کھلاڑی فخر زمان، سرفراز احمد، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی بھی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔ ایونٹ 30 اگست سے 22 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ یورو ٹی ٹونٹی سلام آرگنائزرز نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب 19 جولائی کو لندن میں ہو گی۔ڈرافٹنگ کیلئے 22 ممالک سے 700 کے قریب کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہوئی ہے۔پاکستان کے فخر زمان، سرفراز احمد، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی بھی فہرست میں شامل ہیں، تمام چھ فرنچائزز کم سے کم 5 اور زیادہ سے زیادہ 7 غیرملکی کھلاڑیوں کا چنائو کرنے کی اہل ہوں گی۔ اس کے علاوہ تمام فرنچائزز کے پاس اپنے آئیکون پلیئرز اور مارکیو پلیئرز کا کا فیصلہ کرنے کا موقع ہو گا۔ آئیکون کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی ، مارٹن گپٹل، برینڈن میک کولم، ایوان مورگن، شین واٹسن اور راشد خان جبکہ مارکیو کھلاڑیوں میں ڈیل سٹین، جے پی ڈومینی، عمران طاہر، کرس لین، بابر اعظم اور لیوک رونکی شامل ہیں۔ تمام آئیکون کھلاڑی 1 لاکھ 35 ہزار اور ہر مارکیو کھلاڑی 1 لاکھ 15 ہزار ڈالرز حاصل کرے گا۔