فیروزوالہ (نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ شیخوپورہ بھر میں سابق دور حکومت میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضوں کے علاوہ آبیانہ مالیہ اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں کی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن ضلع شیخوپورہ نے تحقیقات شروع کردی ہے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اس تحقیقات کے بعد دوسرے مرحلے میں ترقیاتی کاموں کے نام پر ہونے والی مبینہ طور پر اربوں روپے کی خوردبرد کی تحقیقات بھی ہوگی اور محکمہ لوکل گورنمنٹ محکمہ پبلک ہیلتھ اپر چناب کینال اپر گوگیرہ کینال کیوبی لنک محکمہ بلڈنگز محکمہ ہائی وے ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے علاوہ محکمہ ہاوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ کے ذریعے ہونے والے ترقیاتی کاموں کی فزیکل چیکنگ کی جائے گی جبکہ شیخوپورہ میں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے بننے والی پارکوں …