لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و ممبر کشمیر قانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان کی جانب سے اپنے مرکز ی دفتر این اے 124مصری شاہ میں شہید نوجوان کشمیری لیڈر برہان وانی کی تیسری برسی کے موقع پر تقریب کاانعقاد کیا گیاجس میں پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری، ملک وقار، عرفان حسن، حاجی اعجاز دیوان، ذکاء دیوان، مرزا صادق جرال، عرفان عباسی، فاروق آزاد سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کشمیری رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری اور ممبر کشمیر قانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برہان وانی شہیدنے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے کشمیر کی جدو جہد کی آزادی کی تحریک میں جو نیا ولولہ اور جوش پیدا کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی برہان وانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہے۔تقریب میں جنید دیوان، ثاقب سلیم بٹ، عمر ڈار،شہاب خان، بہادر خان، عاصم میر، عمیر واحد، لقمان قاضی، اشتیاق ملک، فرحت ملک،شانی بٹ، رانا ریاض، حافظ جنید، ودواد دیوان، حافظ عمیر، عاصم مغل، یوسف گڈو، رضا خان، حاجی امتیاز، اسلم بٹ، دوالفقار گوگو، سردارا نور سمیت بڑی تعداد میں کشمیری عوام نے شرکت کی۔
برہان وانی نے جان کانذرانہ دیکر آزادی کی تحریک میںجوش پیداکیا :رہنماپی ٹی آئی
Jul 09, 2019