سینٹورس مال سے متصل 12 کنال کے پلاٹ سے غیر قانونی قبضہ ختم

اسلام آباد(وقائع نگار) سی ڈی اے نے سینٹورس مال سے متصل 12 کنال کے پلاٹ سے غیر قانونی قبضہ ختم کر دیا۔ مذکورہ پلاٹ کو سینٹورس مال کی انتظامیہ پارکنگ اور دیگر تجارتی مقاصد کے لیے غیر قانونی طور پر استعمال میں لا رہی تھی۔قبضہ حاصل کرنے کے بعد سی ڈ ی اے نے خالی کرائے گئے پلاٹ کے اطراف باڑ کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے۔ آپریشن کے بعد ہفتہ وار تعطیل کے دوران چند عناصر نے مذکورہ پلاٹ کو دوبارہ غیر قانونی طور پر پارکنگ کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔ مذکورہ پلاٹ سے غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ،سیکٹر ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی ڈی اے کے دیگر شعبوں کے علاوہ ایم سی آئی کے متعلقہ شعبوں نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی قبضہ سے پلاٹ کو واگذار کروایا۔

ای پیپر دی نیشن