یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کے ورانٹ گرفتاری جاری

فیملی کورٹ نے سابق وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ فیملی عدالت کے جج اختر حسین نے خرم خان کی درخواست پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے، عدالت نے سابق شوہر کی بیٹے سے ملاقات نہ کروانے پر وانٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سابق شوہر  سے  بیٹے کی ملاقات کا حکم بھی دیا۔خرم خان نے موقف اختیار کیا کہ سابق بیوی عدالتی حکم کے باوجود بیٹے سے ملاقات نہیں کروا رہی، عدالت سے استدعا ہے کہ سابق بیوی کو بیٹے سے ملاقات کا پابند کرنے کا حکم دیا جائے۔یاد رہے خرم خان اور فضہ بتول کے درمیان علیحدگی 2009 میں ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...