مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی 51ویں برسی آج ملک بھرمیں عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔فاطمہ جناح کوسول حقوق اورتحریک پاکستان کے لئے اُنکی بھرپوراوربے لوث جدوجہد کیلئے ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔مختلف سیاسی جماعتوں اورتنظیموں کے شعبہ خواتین نے قائداعظم کی ہمشیرہ کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لئے کانفرنسوں اورسیمینارز کااہتمام کیاہے۔اس سلسلے میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے بھی تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے آج لاہورمیں ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں قرآن خوانی کااہتمام کیاہے۔فاطمہ جناح کو پاکستان کی تحریک آزادی میں اُن کے فعال کردارپرمادرملت یاقوم کی ماں کہاجاتاہے۔وہ نوجولائی انیس سوسرسٹھ کوکراچی میں انتقال کرگئیں۔