کراچی (نیوز رپورٹر)جعفریہ الائنس پاکستان کا اہم اجلاس پی ای سی ایچ سو سائٹی میں منعقد ہوا جس میں علامہ حسین مسعودی ،علامہ باقر حسین زیدی،علامہ نثار قلندری،علامہ فرقان حیدر عابدی،شبر رضا،یعقوب شہباز، ضیاء زیدی،ریحان اکبر،مہدی عباس ،نیئر علی و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں آئندہ کے پروگرامات کو حتمی شکل دی گئی اس موقع پر جعفر یہ الائنس پا کستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی کا کہنا تھا کے الیکٹرک کا ادارہ پرائیوٹ ہونے کے بعد اربوں ڈالر سالانہ کما رہاہے جو غریب عوام کی جیبوں سے چوری کیا جاتا ہے لوڈ شیڈنگ دورانیہ کا تعین بلوں کی ادائیگی سے جوڑنا سفاکانہ طرز عمل ہے جس کی غریب عوام بھرپور مذمت کرتے ہیںکے الیکٹرک کی سوچ پوری طرح کمرشل بن چکی ہے جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں حکومت جلد از جلد ا س ادارے کو واپس نیشنلائز کرے غریب آدمی دو وقت کی روٹی کے حصول کے لئے ناجائز ذرائع اختیار کرنے پر مجبور ہے وزیر اعظم سمیت تمام وزراء کے معاشی بہتری کے تمام تر دعوے طفل تسلی کے سوا کچھ نہیں حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید ٹیکس کے پیئے میں کچل دیا ہے تنخواہ دار طبقہ پر بھاری ٹیکس لگانا،بجلی،گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے موجودہ حکمران اپنے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے ہیں موجودہ بجٹ انتہائی مایوس کن ہے مہنگائی کے موجودہ تناسب سے مطابقت نہ رکھنے والا یہ بجٹ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کی داخلی اور
حکومت جلد کے الیکٹرک کودوبارہ نیشنلائز کرے‘علامہ باقر حسین زیدی
Jul 09, 2019