کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی چیئرمین راجہ ظفر الحق نے حاجی شفیع جاموٹ کے انتقال پر موحوم کے بیٹے سہیل جاموٹ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم حاجی شفیع جاموٹ ہر دلعزیز سماجی و سیاسی رہنماء تھے ۔ لوگوں کے دلوں میں انکے لئے بڑی محبت ہے وہ نہ صرف اپنے حلقہ بلکہ کراچی کی مزدور برادری میں بھی نہایت مقبول تھے۔ یہ ٹیلیفونک رابطہ مسلم لیگی رہنماء رانا انجم کے ذریعے ہوا جو اُس وقت سہیل جاموٹ سے تعزیت کیلئے موجود تھے ۔ دریں اثناء راجہ ظفر الحق نے مرحوم کی مغفرت ، اعلیٰ درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔