پنجاب کے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارنے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک فلاحی ریاست کے قیام کے مشن پرکا م شروع کردیاہے جسے جلدپورا کرلیاجائے گا۔
انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ تمام شہریوں کے حقوق کاتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہاکہ حکومت وزیراعظم عمران خان کے نصب العین کے مطابق عوام کی فلاح وبہبود کے ایجنڈے پرعمل پیراہے۔